ایران

آج ایران ترقی یافتہ اور سائنس و ٹیکنالوجی کا حامل ملک ہے : صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے آج کے اسلامی ایران کو ترقی یافتہ اور سائنس و ٹکنالوجی کا حامل ملک قرار دیا ہے۔

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران کے جنوب مغرب میں خوزستان اسٹیل کمپنی کے زمزم 3 پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کیا۔

کہا کہ "آج ارادوں کی جنگ ہے اور دشمن نہیں چاہتے کہ ایران ترقی کرے لیکن ایرانی عوام نے پیداوار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں ارادوں کی جنگ جیت لی ہے۔

آج صوبہ خوزستان میں ہم اہم اقتصادی منصوبوں سے استفادے کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو ایرانی ماہرین، مشیروں اور ملکی ملازمین کی بدولت انجام پائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اپنے مطالبات سے پیچھے نہ ہٹنے پر زور،ترجمان القسام برگیڈ

ایران کے صدر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خوزستان اسٹیل کمپنی کا زمزم 3 پلانٹ غیر ملکی ماہرین کی شرکت کے بغیر، 115 نالج بیسڈ کمپنیوں اور 50 سے زیادہ ملکی صنعتی کمپنیوں کی شرکت سے تعمیر ہوا ہے۔

رئیسی نے کارون کے مغرب میں دو آئل فیلڈز کی فعالیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئل فیلڈز ایران کے بینکوں کی شرکت اور سرمایہ کاری سے بنائی گئی ہیں اور یہ بہترین سرمایہ کاری ہے کہ جس کو زیادہ سے زیادہ وسعت دی جانی چاہیے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button