پاکستان میں اتحادی حکومت دو سال سے زیادہ نہیں چلے گی،علامہ محمد امین شہیدی

08 مارچ, 2024 09:51

شیعیت نیوز:امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی  نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کے ذریعے حکومت کرنے والے 10 سے 12 سال تک چلے لیکن جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے وہ 5 سال بھی نہیں چل سکے۔

جب کسی ملک میں عوام کے ووٹوں سے حکومت نہ ہو اور اس ملک میں پالیسی سازی میں استحکام نہ ہو تو پالیسیاں مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ اس کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کو کمزور ہوگیا۔

 ایک ایسی حکومت وجود میں آئی ہے  جس کی نہ بین الاقوامی ساکھ ہے  اورنہ  عوامی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران دشمنوں کے خلاف مشترکہ کارروائی سے خطہ میں امن قائم ہوگا،علامہ امین شہیدی

مسلم لیگ نون اور پی پی کی مشترکہ حکومت میں پی پی کوئی وزارت لینے کے بجائے قومی اسمبلی، سینیٹ کی صدارت لینا چاہتی ہے۔

پیسے کی قدر میں کمی آئی ہے جبکہ لوگوں کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔ مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے لوگ صرف کھانے پینے کی اشیاء خرید سکتے ہیں۔

معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ حکومت زیادہ سے زیادہ دو سال تک چلے گی۔

7:17 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top