علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سوموار کو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے
شیعیت نیوز:علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوگی ۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا
آج ہماری دوسری پیشی تھی امید ہے کوئی قانون کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔
سوموار کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینا زیادتی ہے: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اس سے قبل ایک بار عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں ۔ملاقات میں پنجاب اور وفاق میں سیاسی اتحاد کو زیر بحث لایا گیا تھا۔







