اہم ترین خبریںایران

پارلیمنٹ نئی امیدوں کی حامل اور گرانقدر سرمایہ ہے: رہبر انقلاب اسلامی

شیعیت نیوز: فقہا کی کونسل مجلس خبرگان کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ہر نئی پارلیمنٹ کی تشکیل نئی امیدوں اور توقعات کی حامل ہے۔

جبکہ یہ ملک کے لئے ایک قابل استفادہ گرانقدر سرمایہ ہے۔

آپ نے مجلس خبرگان کے بنیادی و اہم امور کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ نئے منتخب ہونے والے اراکین کو چاہئے کہ اس جانب متوجہ رہیں کہ قوم کا مزاج و ذائقہ اور ملک کی سیاسی فضا تلخ نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر رئیسی کا سیستان و بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئی منتخب مجلس خبرگان کی تشکیل کو ملک کے سیاسی و سماجی نظام کے لئے شہ رگ حیات قرار دیا۔

آپ نے ماہ مبارک شعبان کی عیدوں اور خوشی کی تاریخوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جو چیز نئی مجلس کی تشکیل کو نابود کر سکتی ہے وہ اختلافی باتوں کا پیدا ہونا اور تنازعات کو جنم دینا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button