اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نیتن یاہو کے وزیر نیتن یاہو کی اجازت کے بغیر ہی امریکہ پہنچ گئے

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کے ایک رکن وزیر بینی گینٹس اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں اور مختلف رپورٹوں کے مطابق بینی گینٹس نے نیتین یاہو سے پیشگی اجازت بھی نہیں لی تھی۔

بینی گینٹس اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ لیفٹینینٹ جنرل ہیں، جو مئی 2020ء سے لے کر دسمبر 2022ء تک غاصب اسرائیل کے وزیر جنگ بھی رہے ہیں۔

فلسطینیوں اور اسرائل کے درمیان جنگ کی شروعات میں ہی اسرائیلی وزیر اعطم نیتن یاہو نے ایک جنگی کابینہ تشکیل دے دی تھی اس میں انہوں نے بینی گینٹس کو بھی شامل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا، یمنی مسلح افواج کے ترجمان

گینٹس کی سیاسی جماعت نیشنل یونٹی پارٹی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں ۔

اس دوران وہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

بینی گینٹس کی پارٹی کے مطابق واشنگٹن میں اپنے قیام کے دوران وہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملنا ہے۔

نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کے رکن بینی گینٹس 3 مارچ سے امریکہ میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے، اے پی، نے نام لیے بغیر ایک اعلیٰ اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بینی گینٹس کا وزیر اعظم نیتن یاہو سے اجازت لیے بغیر وزیر کی حیثیت سے امریکی دورے پر جانا اس امر کی طرف ایک اور اشارہ ہے کہ موجودہ اسرائیلی حکومت میں کس حد تک داخلی تقسیم پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button