مقبوضہ فلسطین

اسرائیل ہماری شرائط تسلیم کرے تو آئندہ 48 گھنٹوں میں جنگ بندی ہوسکتی ہے، حماس

حماس کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل حماس کے ان مطالبات سے اتفاق کرتا ہے، جن میں بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی اور انسانی امداد میں اضافہ شامل ہے تو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں سیز فائر معاہدے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

شیعیت نیوز : حماس کے سینیئر رہنماء کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل ہماری شرائط تسلیم کرلے تو آئندہ 48 گھنٹوں میں عارضی جنگ بندی ہوسکتی ہے۔

حماس کے سینیئر رہنماء نے کہا کہ غزہ میں سیز فائر آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں ہوسکتا ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل مذاکرات میں کچھ شرائط تسلیم کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل حماس کے ان مطالبات سے اتفاق کرتا ہے، جن میں بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی اور انسانی امداد میں اضافہ شامل ہے تو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں سیز فائر معاہدے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ میں اب تک 23 امریکی شہری ہلاک

مصر، قطر اور امریکا نے غزہ جنگ بندی میں ثالثی کے لیے حالیہ ہفتوں میں بات چیت کی ہے، جس کا مقصد تقریباً 5 ماہ سے جاری جنگ کو رکوانا اور انسانی امداد کی تقسیم ہے۔

غزہ جنگ بندی کے لیے ثالثی کرنے والے یہ تینوں ممالک رمضان سے قبل جنگ بندی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button