مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کے ترجمان سمیت متعدد صیہونی کمانڈروں نے اپنے استعفے پیش کردیئے

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے کئی کمانڈروں منجملہ صیہونی فوج کے ترجمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

شیعیت نیوز : پیر کو صیہونی فوجی کمانڈروں کی جانب سے کہ جن میں صیہونی فوج کے ترجمان بھی شامل ہیں، استعفے پیش کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے بھی استعفی دے دیا ہے۔

صیہونی وزارت جنگ نے جنگ غزہ جاری رکھنے کے لئے فوج کی ناتوانی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ میں اب تک 23 امریکی شہری ہلاک

جنگ غزہ جاری رکھنے پر صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کا اصرار اور رفح پر حملہ، صیہونی حکام اور صیہونی فوجی کمانڈروں کے درمیان شدید اختلافات اور کشیدگی کا باعث بنا ہے۔

صیہونی کابینہ کے نتن یاہو مخالف رکن بنی گانٹز، جو اس وقت امریکہ میں ہیں جنگ کے مستقبل کے بارے میں امریکیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button