دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے
شیعیت نیوز: دنیا کے مختلف ملکوں کے مظاہرین نے ایک بار پھر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔
مختلف ملکوں میں ہونے والے ان عوامی مظاہروں کے شرکا نے فلسطینی پرچم بھی لہرائے اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔
مظاہرین نے مسلمانان عالم اور دنیا کے تمام حریت پسندوں سے فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ پر صیہونی جارحیت جاری رہنے تک بحری آپریشن جاری رہے گا : یمن کا اعلان
مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کے لئے یورپ اور امریکہ کی جانب سے جاری حمایت بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ تقریبا پانچ مہینوں سے غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
چنانچہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم پر عالمی سطح پر ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور عالمی سطح پر عوام کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔







