ایران کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے مجلس خبرگان میں2 اہل سنت علماء منتخب

02 مارچ, 2024 15:53

 شیعیت نیوز: مولوی "علی احمد سلامی” اور مولوی "عبدالرحمن عارفی” سیستان و بلوچستان کے عوام کی جانب سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے مجلس خبرگان رہبری کے لئے منتخب ہو گئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ احمد احمدی تبار، علی احمد سلامی اور عبدالرحمٰن عارفی سیستان و بلوچستان سے مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دورہ انتخابات کے لئے اہل قرار پانے والے نمائندے ہیں

جو مجلس خبرگان کی کل 88 نمائندہ نشستوں میں سے اس صوبے کے لئے مختص دو سیٹوں پر کامیاب ہوئے۔

1:20 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top