دنیا

اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار داؤد کِمِ مشہد المقدس پہنچ گئے

داو کم نے سوشل میڈیا پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایران  کے شہر مشہد المقدس پہنچ گئے ہیں۔

شیعیت نیوز:مذہب اسلام قبول کرنے والے سابق جنوبی کورین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کِمِ  ایران پہنچ گئے۔

داؤد کِمِ اپنے یوٹیوب پر پاکستان سے متعلق مواد اور ولاگ شیئر کرتے رہتے ہیں اور گزشتہ برس رمضان المبارک میں انہوں نے جنوبی کوریا میں موجود پاکستانی افراد کے ساتھ افطاری کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔

داؤد کِمِ نے 25 اپریل کو انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ وہ سعودی عرب کے شہر جدہ سے پاکستان کے شہرلاہور پہنچے۔

داو کم نے سوشل میڈیا پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایران  کے شہر مشہد المقدس پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشہد: امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

داؤد کِمِ نےستمبر 2019 میں اسلام قبول کیا تھا اور انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر جاری کی تھی۔

دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد داؤد کِمِ کو متعدد اسلامی ممالک کے دورے کرتے دیکھا گیا، جہاں وہ مساجد میں بھی گئے جب کہ وہ یوٹیوب پر اسلام اور مسلمانوں کے مسائل پر بھی ویڈیوز شیئر کرتے دکھائی دیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button