اہم ترین خبریںایران

ایران کے پارلیمانی انتخابات میں تہران کے متعدد دھڑوں کی شرکت

شیعیت نیوز: مجلس شورائے اسلامی کے بارہویں دور کی انتخابی مہم آج آٹھ بجے صبح سے ختم ہوگئی ہے۔

عوام کو اب صرف چوبیس گھنٹے کا وقت ہے کہ وہ انتخابی شور شرابے سے ہٹ کرپرسکون ماحول میں ، جو کچھ سنا، دیکھا اور پڑھا ہے اس پر غور کریں اور آخر کار منطقی ماحول میں ایک حتمی فیصلہ کرسکیں اور اپنے مد نظر آپشنز اور اپنی پسند کا انتخاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں انتخابات ،عوام شرکت کے لئے پرجوش ہیں، جنرل باقری

تہران میں متعدد دھڑوں نے پارلیمانی انتخابات میں شرکت کے لئے اپنی آمادگي کا اعلان کیا ہے۔

ان میں سے اہم ترین اصول پسند دھڑا ہے جوقابل توجہ آپشنز کے ساتھ انتخابی میدان میں اترا ہے۔

ایک اور دھڑا ہے جسے بعض اصلاح پسند جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

کل ایک اور نیا دھڑا ” متحدہ انقلابی محاذ” کے نام سے منظر عام پر آیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button