دنیا

فوج یوکرین بھیجے جانے کی صورت میں نیٹو کے ساتھ لڑائی یقینی، روس

روس کا کہنا ہے کہ اگر فوج یوکرین بھیجی جاتی ہے تو پھر نیٹو کے ساتھ لڑائی ہونا یقینی ہے۔

شیعیت نیوز : روسی ایوان صدر (کریملن) کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اگر مغربی افواج یوکرین بھیجی جاتی ہیں تو نیٹو اور روسی فیڈریشن کے درمیان براہ راست فوجی تصادم ناگزیر ہو جائے گا۔

دمتری پیسکوف نے یہ الفاظ منگل کے روز اس سوال کے جواب میں کہے کہ کریملن کشیدگی میں اضافے کے خطرات اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کے امکان کے بارے میں وہ کیا سوچتے ہیں؟

اس کے جواب میں، کریملن کے ترجمان نے کہا کہ "اس معاملے میں، ہمیں امکان کے بارے میں نہیں، بلکہ نیٹو کے ساتھ تصادم کی ناگزیریت کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔"

یہ بھی پڑھیں : ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پاکستان کی اولین ترجیح ہے، سینیٹر فاروق نائیک

 پیسکوف نے کہا کہ نیٹو کے رکن ممالک کو بھی چاہیے کہ وہ اس طرح کے اقدامات کے نتائج کا جائزہ لیں اور اس مسئلے سے آگاہ رہیں۔

انہوں نے نامہ نگاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوال ان ممالک کے حکام سے پوچھیں کہ کیا یہ ان کے مفادات کے مطابق ہے اور سب سے اہم بات ان کے ملکوں کے شہریوں کے مفادات کے مطابق ہے یا نہیں؟

مغربی نیٹو کے رکن ممالک کے فوجیوں کو یوکرین بھیجنے کے امکان کے بارے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے الفاظ کے جواب میں، کریملن کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایک نیا نکتہ ہے، حالانکہ ان کی تقریر کے دیگر حصوں کا پہلے ہی کسی نہ کسی انداز میں اظہار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button