اہم ترین خبریںسعودی عرب

آل سعود نےحرمین شریفین میں مظلومین کی حمایت میں نعرے بازی پر پابندی لگادی

حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے جہاں ’لبیک اللہم لبیک‘ کے علاوہ کوئی نعرہ قابل قبول نہیں۔

 شیعیت نیوز: سعودی حکام نے نے حرمین شریفین میں نعرے لگانے والوں کو وارننگ جاری کردی ہے

حرمین میں صرف ’لبیک اللہم لبیک‘ کی صدا لگائی جا سکے گی۔ کوئی دوسری آواز لگانے والے پکڑے جائیں گے۔

حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے جہاں ’لبیک اللہم لبیک‘ کے علاوہ کوئی نعرہ قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آل سعود کی ایک اور خباثت سامنے آگئی!سعودیہ میں شراب خانہ کھل گیا،اناللہ وانا الیہ راجعون

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس محض تاریخ اور ہندسے نہیں بلکہ ایک عظیم یادگار ہے۔

مسجدالحرام میں امن وامان سے متعلق انہوں نے واضح کیا کہ حرمین شریفین میں امن و امان کی گہری دینی جڑیں ہیں، کیونکہ امن و امان کو حرم سے مربوط کر دیا گیا ہے جبکہ امن و امان حرم سے ہی وابستہ ہے۔

شیخ السدیس نے زائرین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے زائرین کو چاہیے کہ اس ربط کا خیال رکھیں کیونکہ حرمین شریفین میں امن و امان سرخ لکیر ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button