روس اور یوکرین کے درمیان منصفانہ قیام امن کا وقت آگیا ہے، اقوام متحدہ
شیعیت نیوز : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوترش نے روس یوکرین جنگ کے دوسال پورے ہونے پر سلامتی کونسل کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کامنشور اور بین الاقوامی قوانین، جنگ کی لعنت سے پاک دنیا کی تشکیل کے لئے ہمارے رہنما اصول ہیں۔
اس کے باوجود یوکرین پر روس کے بھرپور حملے میں دونوں اصولوں کی براہ راست خلاف ورزی کی گئی ۔
گوترش نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کی چٹھی شق میں اختلافات کے حل کے طریقہ کار کو واضح کیا گیا۔
اور اس میں مذاکرات، تحقیق ، ثالثی ، سمجھوتے ، عدالتی راہ حل اور ایجنسیوں کا سہارا لینے جیسے آپشن مدنظر رکھے گئے ہيں ۔
یہ بھی پڑھیں : تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کا مظاہرہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا موقف، یوکرین جنگ کے انسانی، اقتصادی، سیاسی، سماجی نتائج اور براعظم یورپ کی سیکیورٹی پر اس کے منفی اثرات کے پیش نظر بیان کیا گیا ہے ۔
روس یوکرین جنگ میں اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہيں۔
جس کے باعث مشرقی و مغربی یوکرین کا ایک بڑا حصہ ویران ہو گیا ہے، ایک اندازے کے مطابق یوکرین کی تعمیرنو کے لئے پانچ سو ارب ڈالر کا سرمایہ اور دس سال کا وقت درکار ہوگا۔