امریکا نے مذاکرات کے دوران جارحیت کر کے ایک بار پھر دھوکا دیا، ایران
شیعیت نیوز : ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا نے سفارتکاری کے دوران دوسری بار دھوکا دیا اور مذاکرات کے ساتھ ساتھ جارحانہ کارروائیاں جاری رکھیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ جنگ اب دو ملکوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، کیونکہ جارحیت کے اثرات خطے کے متعدد ممالک تک پھیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل حملے، کویت، سعودی عرب اور ابوظہبی میں دھماکوں کی اطلاعات
ایرانی قیادت کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر ایران پر جارحیت مسلط کی گئی تو اس کے نتائج پورے خطے میں جنگ کی صورت میں سامنے آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حالات میں آیت اللہ خامنہ ای کا یہ انتباہ عملی شکل اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔







