ایران

نیمہ شعبان، مسجد مقدس جمکران سے جنرل حسین سلامی کی عالمی استکبار کو للکار

شیعیت نیوز: منجی بشریت، منتقم خون شہدان کربلا، حضرت امام مہدی علیہ السلام کے روز ولادت کی مناسبت سے دنیا بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

مسجد مقدس جمکران قم ایران میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔

مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر سردار سلامی اور منتظرین امام مہدی علیہ السلام نے نیمہ شعبان کو ہم ہیں تمہارے مدمقابل، کے عنوان سے منعقد ہونیوالی تقریب کے دوران عالمی طاغوتی طاقتوں کو للکارتے ہوئے غزہ کے مظلوموں کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مسجد جمکران کے موجود زائرین نے غزہ کے نہتے عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے اپنی بیزاری کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد مقدس جمکران میں تین ہزار طلباء کا امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید بیعت

سردار حسین سلامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران امام زمانہ علیہ السلام کا ملک ہے۔

وہی اس کے وارث اور اپنے نائب برحق کے مددگار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم فلسطین میں دشمن کی جنایات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

یہ ظالم بچوں، خواتین اور نہتے عوام کو قتل کر کے کامیابی کی خواہش رکھتے ہیں۔

لیکن غزہ کے عوام اتحاد اور مقاومت کے ذریعے صیہونی رجیم کیساتھ رہنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ہمیں ان عزیزوں کی کامیابی کا یقین ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ نصرت الہیٰ ان مومنین کیساتھ ہے، اور اس غیر مساوی جنگ میں وہ مقاومت دکھاتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام سیاسی طاقت کے ذریعے دشمن کی انتخابات میں عوامی شرکت کو کم کرنیکی خواہش کو ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button