میری عوام اپنے گھروں میں ہیں، تو میں بھی بنکر میں نہیں چھپوں گا۔”امام خامنہ ای کا حکام کو آخری پیغام

04 مارچ, 2026 19:59

شیعیت نیوز: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اپنے اہل و عیال کے ہمراہ اپنے گھرمیں امریکی و اسرائیلی مشترکہ فوجی کاروائی اور بم باری کے نتیجے میں شہادت پر اٹھنے والے سوالات کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کے بھارت میں نمائندے حجت الاسلام اور ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے اپنے انٹرویوز میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر ایرانی حکومت اور سکیورٹی حکام نے بارہا رہبر انقلاب سے گذارش کی کہ وہ اپنی رہائش گاہ چھوڑ دیں تاکہ انہیں کسی دوسرے شہر میں محفوظ مقام پر منتقل کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، سیاسی ومذہبی شخصیات اور پولیس حکام کی رہبر انقلاب کی شہادت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

حکومت کی جانب سے تقاضے پر آیت اللہ خامنہ ای نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کیا کہ کیا ایران کے 9 کروڑ عوام کو ان خدشات کے پیش نظر کسی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے؟ اگر ایسا نہیں ہوا ہے تومیں بھی کہیں نہیں جاؤں گا، "جب میری عوام اپنے گھروں میں ہیں، تو میں بھی بنکر میں نہیں چھپوں گا۔

10:06 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top