ایران

مسجد مقدس جمکران میں تین ہزار طلباء کا امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید بیعت

شیعیت نیوز: نیمہ شعبان اور یوم ولادت امام زمان (ع) کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی یونیورسٹیوں کے تین ہزار طلباء نے مسجد مقدس جمکران حاضری دی اور منجی بشریت امام عصر (ع) سے تجدید بیعت کی۔

قم المقدس میں یونیورسٹیز کے لیے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین علی تقوی نے تقریب سے گفتگو کی۔

تقریب میں وزارت علوم کی یونیورسٹیز، میڈیکل سائنسز، پیام نور دانشگاہ آزاد کے تین ہزار طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سب آیت اللہ رئیسی کے دورے کے منتظر ہیں، پاکستانی وزیر خارجہ

حجۃ الاسلام والمسلمین علی تقوی نے کہا کہ یہ تقریب ہر سال 9 ربیع الاول کو ولیعصر حضرت صاحب الزمان علیہ السلام کی امامت کے آغاز کے موقع پر منعقد ہوتی تھی۔

لیکن طلباء کی متواتر درخواستوں کے بعد یہ تقریب نیمہ شعبان اور یوم ولادت حضرت امام مہدی (ع) کے دن منعقد کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید بیعت کے علاوہ طلباء معرفت امام زمان شناسی کے کورسز میں بھی شرکت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے گفتگو کی اور حاج سید مہدی میردماد نے امام زمانہ علیہ السلام کے حضور نذارانہ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button