پاکستان

اقتدار کی خاطر اکھٹا ہونیوالوں نے قوم کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا، علامہ علی حسنین

جو کل پوری قوت کے ساتھ حکومت میں ہونے کے باوجود صوبے کے لئے کام نہیں کر سکے، وہ کس منہ سے مخلوط حکومت میں ہوتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں، علامہ علی حسنین

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ اقتدار کی خاطر اکھٹے ہونے والی جماعتوں نے قوم کو مایوسی و ناامیدی اور مسائل کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

ماضی میں بلوچستان میں حکومت کرنے والی جماعتوں کو بار بار موقع ملا کہ صوبے کی ترقی کے لئے کام کر سکیں، تاہم مقدس ایوان میں جمع ہونے والے نالائق حکمرانوں کے باعث بلوچستان مسائل کا انبار بن گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علمدار روڈ میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں بزرگوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: باتوں سے اگر کام ہوتے تو نعیم الرحمان اقوام متحدہ کے سیکرٹری ہوتے، مرتضیٰ وہاب

علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ بلوچستان کے باشیندوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مگر بدقسمتی سے ہم پر وہ افراد مسلط کئے گئے، جو فقط اپنے مفادات کے لئے جدوجہد کرنا پسند کرتے ہیں۔

حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے جعلی مینڈیٹ کا اسمبلی میں پہنچنا بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ پورے ملک میں تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا رہی ہیں، مگر ذمہ داران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء نے مزید کہا کہ جو جماعتیں آج بلوچستان میں حکومت بنانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں، کیا ان کو ماضی میں موقع نہیں ملا؟

جو کل پوری قوت کے ساتھ حکومت میں ہونے کے باوجود صوبے کے لئے کام نہیں کر سکیں، وہ کس منہ سے مخلوط حکومت میں ہوتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ قوم ان جماعتوں اور ان چہروں کو آزما چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button