صیہونیوں کو غزہ میں شکست کا سامنا ہوگا: الحوثی

شیعیت نیوز: رپورٹ کےمطاق یمن کی حکومت کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے علاقائی تبدیلیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں جرائم اور نسل کشی کے واقعات اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔
اور یہ جرائم فلسطینی عوام کے قتل عام کے لیے صیہونی حکومت کی مجرمانہ کاروائیوں کا سب سے بڑا ثبوت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں حماس کا مثبت نقطہ نظر
یمن کی حکومت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جہاز رانی کی حفاظت کے بارے میں امریکہ اور برطانیہ کے دعوے محض جھوٹ اورفریب ہیں کہا کہ یمن کی فوج غزہ میں جنگ کے بند ہونے اور محاصرے کے ختم ہونے تک دشمن کے خلاف سمندری کاروائیاں جاری رکھے گی۔
اور بحیرۂ احمر میں ہونے والی کاروائیوں کے اصل ذمہ دار اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ ہیں۔
سید عبدالملک بدرالدین نے کہا کہ غزہ میں مزاحمت اور ایثار و قربانی ، تاریخ کا ایک روشن باب ہے جو ایک روشن مستقبل اور صیہونی حکومت کی ناگزیر تباہی کی نوید ہے۔