اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین کے امید وار اسد عباس راولپنڈی میں صوبائی نشست سے کامیاب

شہید قائد نے جس سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے ملت تشیع پاکستان کے امید وار کو پنجاب اسمبلی میں پہنچادیا ہے  ۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے امید وار اسد عباس راولپنڈی سے کامیاب ہوگئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر سے 12 سےزائد امید واروں کو میدان سیاست میں اتارا تھا ۔

انتخابی دنگل کے بعد پہلی کامیابی راولپنڈی کے حلقہ پی پی 18 سے ملی اور اسد عباس کامیاب ہوگئے۔

اسد عباس کو مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں سیاسی اتحاد مجلس وحدت مسلمین سے ہوگا،عمران خان

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  کامیاب امید وار کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شیعہ سیاسی جماعت کےامید وار پنجاب اسمبلی میں پہنچے ہیں۔

شہید قائد نے جس سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے ملت تشیع پاکستان کے امید وار کو پنجاب اسمبلی میں پہنچادیا ہے  ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button