اہم ترین خبریںپاکستان

دھاندلی کی کوشش کرنے والے رسوا ہوں گے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتخابات 2024پاکستان کی بقا کا الیکشن ہےجن لوگوں نے اس وطن کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
اور جو خود بھی غلام ہیں اور پوری قوم کو غلام دیکھنا چاہتے ہیں ان سے نجات کا الیکشن ہے۔
ہم نے گھروں سے نکلنا ہے۔ کسی سے ڈرنا نہیں اور ہر صورت ووٹ کا حق استعمال کرنا ہے
وقت ضائع کیے بغیر ووٹ کاسٹ کرنے سب جائیں۔
میرا الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے وقت کو بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع مل سکے۔
دھاندلی اور اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں کی شاطرانہ چالوں کو ووٹ ڈالنے کی شرح بڑھا کر شکست دی جا سکتی ہے۔
آج گھروں میں بیٹھنے کا دن نہیں۔ آج آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کا دن ہے۔
دھاندلی کی کوشش کرنے والے ان شاءاللہ آج ناکام و نامراد ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button