لبنان

حسن نصراللہ عرب کے سب سے بہادر، جری اور طاقتور رہنما ہیں ،صیہونی تجزیہ نگار

شیعیت نیوز: رای الیوم انٹرنیشنل نے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ، صیہونی حکومت کے صحافتی ، سیکیورٹی اور سیاسی حلقوں کو مسلسل الجھائے ہوئے ہيں اور سانس لینے کا موقع بھی نہيں دے رہے ہيں ۔

صیہونی تجزیہ نگار یھودا گلکمان نے سید حسن نصراللہ کو دنیائے عرب کا سب سے زیادہ بہادر و جرائت مند رہنما قرار دیا ہے کہ جو صیہونی حکومت کو صحافتی اور فوجی لحاظ سے چیلنج کرنے میں ذرا برابر بھی پس و پیش نہيں کرتا۔

گلکمان نے کہا کہ حسن نصراللہ ایسی تجربہ کار اور کہنہ مشق شخصیت کے مالک ہيں جو کسی بھی دشمن سے زیادہ اسرائیل کو پہچانتے ہيں ۔

اس تجزیہ نگار نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ حزب اللہ نے اپنی صلاحیتوں کا پانچ فیصد بھی استعمال نہيں کیا ہے اور اب بھی اس نے اپنے بہت سے طرب کے پتے استعمال نہيں کئے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی حملوں سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے، عمان

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سابق سربراہ عباس موسوی کی شہادت کے بعد جب سے سید حسن نصراللہ ، حزب اللہ کے سربراہ بنے ہیں اس وقت سے ان کی تمام تر توجہ اسرائیلی فوج کے ساتھ جنگ پر مرکوز ہے۔

ایہود گلکمان نے مزید کہا کہ سید حسن نصراللہ اسرائیل کے سیاسی حالات حتی موجودہ اور گذشتہ لیڈروں کے حالات زندگی کو بھی اچھی طرح جانتے ہيں اور دنیائے عرب کے دوسرے رہنماؤں کے برخلاف نصراللہ جرائت و بہادری میں معروف ہيں اور ان میں اصالت پائی جاتی ہے اور وہ مقابلہ آرائی سے نہيں ڈرتے۔

صیہونی حکومت کے اس عالمی تجزیہ نگار نے کہا کہ سید حسن نصراللہ بہترین فصاحت و بلاغت کے مالک ہيں اور ان کی شہرت ان کی خطابت سے بھی ہے ۔ اس صیہونی مبصر کا کہنا ہے کہ سید حسن نصراللہ کے اندر غیرمعمولی کشش پائی جاتی ہے اور اس سے وہ رائے عامہ کو متاثر کرتے ہيں۔

قاتل و نسل کش صیہونی فوج کے سابق آپریشنل کمانڈر یسرائیل زیف نے بھی اسرائیلی ٹی وی چینل بارہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ کے بارے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے کیونکہ وہ نہ صرف لبنان بلکہ مغربی ایشیاء کے سب سے بہادر و جرائت مند رہنما ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button