مشرق وسطیٰ میں طبل جنگ بج گیا،امریکا کے شام، عراق میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ
شیعیت نیوز: امریکا نے شام اور عراق میں پاسداران انقلاب اور دیگر ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کردیے۔
’امریکی فوجیوں نے مجموعی طور پر 85 مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے
شام میں ’آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر‘ کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے اِن حملوں میں 18 مجاہدین شہید ہوگئے
یہ بھی پڑھیں: ایران کا بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ حملوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ’بی ون بومبر‘ طیارے استعمال کیے گئے،
جن تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ان میں کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹرز، انٹیلی جنس سینٹرز اور اسلحہ کے اڈے شامل ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے واضح کیا کہ ان کا رد عمل آج سے شروع ہوا ہے اور یہ حملے مستقبل میں بھی ان کی مرضی کے مطابق منتخب کردہ وقت اور مقام پر جاری رہیں گے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نہیں چاہتے لیکن جو امریکی شہریوں کو نقصان پہنچائے گا تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے بھی حملوں کو کامیاب قرار دیا، اُن کے مطابق اِن حملوں کا دورانیہ 30 منٹ سے زائد تھا۔
نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید حملے کیے جائیں گے اور ان کا دائرہ کار دیگر تنصیبات اور ملیشیا تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے بھی نیویارک ٹائمز کو بتایاہے کہ امریکہ نے جمعہ کو عراق اور شام میں 6 مقامات پر ایرانی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف سلسلہ وار حملے کئے۔
آج رات امریکی حملوں کے بعد مشرقی شام کے دیر الزور میں بجلی مکمل طور پر منقطع ہوگئی۔
شام اور عراق کے کئی مقامات پر امریکی حملوں کے ساتھ ہی خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام میں کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی دہشت گردوں کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔







