غزہ میں صیہونی فوج کا ایک اعلی کمانڈر ہلاک

01 فروری, 2024 09:54

شیعیت نیوز: صہیونی اخبار یدیعوت احارنوت کے نامہ نگار نے اعتراف کیا ہےکہ اس صیہونی کمانڈر کی ہلاکت بہت بڑا نقصان ہے۔

ہوفمین کے پاس میجر کا عہدہ تھا اور وہ شیلداگ یونٹ کا کمانڈو تھا جو شمالی غزہ میں مارا گیا ہے۔

اس رپورٹر نے مزید کہا کہ ہوفمین غزہ کی جنگ میں فوج کے سرکردہ دستوں میں سے ایک تھا جس نے سرنگوں کے اندر لڑائی کے طریقوں کو بہتر بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں “غزہ داستانِ مظلومیت” کانفرنس کا انعقاد

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے بھی اعلان کیاہے کہ یہ صیہونی کمانڈر غزہ میں شفا اسپتال پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس اسپتال کی نگرانی پر مامور تھا۔

صہیونی فوج کے سرکاری اعتراف کے مطابق یہ چوتھا صیہونی افسر ہے جو بدھ کے روز غزہ کی لڑائی میں مارا گیا ہے۔

1:37 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top