پاکستان

ڈی آئی خان، علامہ رمضان توقیر کا پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

شیعیت نیوز: سابق مشیر وزیر اعلیٰ اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے دوست احباب اور عمائدین ڈیرہ کے ہمراہ حالیہ الیکشن کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان کے قومی، صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں پر پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی امیدوار این اے 44 فیصل کریم خان کنڈی، امیدوار حلقہ این اے 45 فتح اللہ خان میانخیل، امیدوار پی کے 112 سابق ضلع ناظم عزیز اللہ خان علیزئی موجود تھے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنانے میں اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے ہمارے بزرگوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ان ہی کی سیاسی جدوجہد سے پاکستان وجود میں آیا اور پاکستان پیپلزپارٹی کا پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے، یہ ایک غریب دوست پارٹی ہے، پاکستان کے غریب طبقہ کی آواز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیعہ دشمن آمر ضیاالحق کے فرزند اعجاز الحق کی پارٹی کا کالعدم سپاہ صحابہ سے سیاسی اتحاد ہوگیا

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑھ کر مذہبی، علاقائی اور فرقہ واریت سے ہٹ کر سیاست کی، ہم بھی اسی امید کے ساتھ غریب عوام کی آواز بن کر اور ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے اور قیام امن کیلئے حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔

انشا اللہ پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب ہو کر پاکستان میں ہر قسم کا استحکام لانے کی کوشش کریے گی۔

فیصل کریم خان کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہ جیسا کہ آپکے بزرگوں نے پاکستان کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے لیڈرز اور کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ فرقہ واریت اور تشدد اور انتقام کی سیاست نہیں کی۔

ہم انشاء اللہ اسمبلیوں میں ہونگے، کوئی بھی بل، قرارداد پر آپ کے تحفظات ہونگے، ہم آپکی مشاورت سے مخالفت کرکے بھرپور تعاون کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button