اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل کا غزہ میں یہودی بستیوں کا منصوبہ تیار

شیعیت نیوز: خبر رساں اداروں کے مطابق  اسرائیل کی غزہ میں واپسی کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی سلامتی وزیر اور ارکان پارلیمنٹ بھی پیش پیش رہے۔

کانفرنس میں  غزہ میں 6 غیرقانونی بستیوں سمیت 21 تعمیرات کا نقشہ پیش کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں واپسی کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس پر امریکا اور فرانس کی جانب سے مذمت کا  اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کے بغیر کوئی بھی اقدام ممکن نہیں ہے، حماس

اس حوالے سے  ترجمان وائٹ ہاوس جان کربی کا کہنا تھا کہ واضح کرچکے غزہ کی سرزمین میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں ،اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 215 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے پناہ گزین اسکول کا محاصرہ کرلیا، گولہ باری اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button