پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کے یورپی یونین کے ساتھ پانچ نئے معاہدوں پر دستخط

شیعیت نیوز: پاکستان اور یورپی یونین نے 100 ملین یورو گرانٹ کے پانچ نئے معاہدوں پر دستخط کر دیے۔
پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور وزارت اقتصادی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے گرانٹ معاہدوں پر دستخط کیے۔
یہ معاہدے 2022 کے سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں کی بحالی و تعمیر نو میں مدد فراہم کرنے کے ضمن میں یورپی یونین کے عزم کی عکاسی کر رہے ہیں۔
وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے بتایا کہ یورپی یونین کے نئے معاونتی پیکیج کا مقصد سیلاب کے بعد پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں موسمیاتی لحاظ سے موزوں بحالی ہے۔
اس معاونت کے بعد سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں یورپی یونین کی مجموعی معاونت کا حجم 930 ملین یورو سے زیادہ ہو جائے گا۔
اس معاونت کے تحت خیبر پختونخوا میں دیہی معیشت اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لائیواسٹاک کے شعبے کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button