پاکستان

کوئٹہ،بولان کے شہر مچھ میں 15 راکٹ فائر

شیعیت نیوز: رپورٹ کے مطابق بولان کے شہر مچھ میں پہاڑوں سے یکے بعد دیگرے کم و بیش 15 راکٹ فائر کیے گئے ۔

راکٹ شہر کے مختلف علاقوں میں گرے ،راکٹ گرنے سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

راکٹ فائر اور فائرنگ کے بعد مچھ شہر کی بجلی بھی منقطع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں 9 پاکستانیوں کے قتل کے بعد۔۔۔

مچھ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تمام عملے کو طلب کر لیا گیا ۔

یہ امر بھی قابل غور ہے پاکستان جس حساس مرحلے سے گزر رہا ہے ایسے میں ایسے واقعات کا ہونا سوالیہ نشان اٹھاتا ہے ۔

الیکشن سے ایک ہفتہ قبل حساس مقام پہ فائرنگ اور دھماکے متعدد اہم امور کی طرف توجہ دلاتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button