Uncategorized

کوئٹہ :ایم ڈیبلیو ایم کے امیدوار کےخلاف مولانا فضل الرحمن اور سپاہ صحابہ کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا

کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کی سیاسی ونگ راہ حق پارٹی کے امیدوار علی نواز بلوچ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار مولانا رحیم الدین ایڈوکیٹ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا

 کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کی سیاسی ونگ راہ حق پارٹی کا امیدوار جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 40 کوئٹہ سے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کی سیاسی ونگ راہ حق پارٹی کے امیدوار علی نواز بلوچ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار مولانا رحیم الدین ایڈوکیٹ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

جمعیت کے امیدوار مولانا رحیم الدین کالعدم تنظیم کے حمایت یافتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست کی آڑ میں تکفیری جماعتوں کا بھیانک چہرہ راہ حق پارٹی

یاد رہے کہ پی بی 40 سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار سید عباس موسوی ہیں، جبکہ آزاد امیدوار علامہ محمد آصف حسینی شیعہ علماء کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button