اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سیاست کی آڑ میں تکفیری جماعتوں کا بھیانک چہرہ راہ حق پارٹی

۔سپاہ صحابہ نے اپنا نام بدل کر اہلسنت والجماعت رکھا اور پھر راہ حق پارٹی کے نام سے میدان سیاست میں گھس آئے

شیعیت نیوز:سندھ کے سیاسی منظر میں 2015 سے  راہ حق پارٹی نامی ایک جماعت کا اضافہ ہوا ۔

ابتدا میں اس جماعت کے امیدوار بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہوئے پھر قومی انتخابات میں امید وار سامنے لائے گئے۔

۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق راہ حق پارٹی کی بنیاد حکیم محمد ابراہیم قاسمی نامی تکفیری نے رکھی تھی

 جو خیبر پختون خوا میں کالعدم  دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے سرگرم  دہشت گرد ہیں۔

اس جماعت میں جمیعت علمائے اسلام کے لوگ بھی شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راہ حق پارٹی، جے یو آئی (ف) کے آشیرباد سے کالعدم جماعتوں کا سیاسی پلٹ فارم

اس جماعت میں وہی لوگ شامل ہیں جو کالعدم سپاہ صحابہ کے سرگرم کارکن ہیں۔

۔سپاہ صحابہ نے اپنا نام بدل کر اہلسنت والجماعت رکھا اور پھر راہ حق پارٹی کے نام سے میدان سیاست میں گھس آئے

راہ حق پارٹی اپنے جلسوں میں کالعدم سپاہ صحابہ کے پرچم کو استعمال کرتی ہے جبکہ بظاہر ایک الگ پرچم بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

حالیہ الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کی تعداد41 جبکہ چاروں صوبوں سے امید واروں کی تعداد ۱۰۰ ہے۔

عالمی دہشگرد اور شیعہ نسل کشی میں ملوث رمضان مینگل راہ حق پارٹی بلوچستان سے امید وار ہے جبکہ 12دیگر دہشت گرد بھی  بلوچستان سے اسی پارٹی سے امید وار ہیں۔

سندھ میں امید وار سب سے زیادہ ہیں صوبائی اسمبلی کے 52جبکہ قومی اسمبلی کے 20امید وار ہیں جبکہ پنجاب سے امید واروں کی تعداد سندھ سے نصف ہے۔

راہ حق پارٹی کے مرکزی سرغنہ ابراہیم قاسمی  پشاور کے حلقے پی کے 81سے امید وار ہے۔

ابراہیم قاسمی کو یہاں جماعت اسلامی اور کالعدم سپاہ صحابہ کی بھی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button