کراچی، پی ایس 102، 103 کےامیدوار مولانا اصغر شہیدی کے الیکشن آفس کا افتتاح

24 جنوری, 2024 18:56

شیعیت نیوز :مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی نے پی ایس 102۔103 کے نامزد امیدوار مولانا اصغر حسین شہیدی کے الیکشن آفس کی افتتاح کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاف الیکشن عوام کا حق ہے جس سے انہیں محروم کیا جا رہا ہے۔

صوبوں کے درمیان نفرت ایجاد کی جا رہی ہے جو ملک و قوم کے استحکام کیلئے بڑہ خطرہ ہے۔

اس موقع پر کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن سمیت ذمہ داران اور کارکنان موجود تھے۔

علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ ریاستی اقدامات سے عوام میں مزید غم و غصہ پیدا ہو رہا ہے ملک میں آئین و قانون بلا دستی نہیں بلکہ جنگل کا ماحول بنا ہوا ہے، موجودہ ملکی معاشی صورتحال افسوس ناک ہے تو دوسری جانب دہشتگردی کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مرکزی مسلم لیگ نے این اے 230 میں اورنگزیب فاروقی کی حمایت کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ عوام سراپا احتجاج ہیں، بنیادی حقوق تو دور کی بات ہے ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں کراچی میں ایک مظلوم باپ کا بے روزگاری کی وجہ سے اپنی بیوی اور کم سن معصوم کا قتل کرکے خودکشی کرنا ایک عظیم سانحہ ہے اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور آئین و قانون کے علمبردار عدلیہ پر عائد ہوتی ہے۔

ایسے افسوناک واقعات سے عوام میں ریاست کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، ریاست کو چاہیئے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کرے تاکہ ملک میں بسنے والے عوام اس طرح اپنی جانوں سے ہاتھ نہ دھوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح کراچی و سندھ بھر میں ہمارے نمائندے مخصوص جگہوں پر خیمے کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، انشاء اللہ 8 فروری کو ملک میں شفاف انتخابات ہی امن و استحکام کا حل ہیں۔

3:05 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top