مرکزی مسلم لیگ نے این اے 230 میں اورنگزیب فاروقی کی حمایت کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز : پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم سے پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما اورنگزیب فاروقی کی مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں وفد کے ہمراہ ملاقات ۔
ملاقات میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے این اے 230 میں اورنگزیب فاروقی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ راہ حق پارٹی این اے 246 میں مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار حافظ امجد اسلام امجد کی حمایت کرے گی۔
دونوں جانب سے کمیٹی بناکر دیگر نشستوں پر مشاورت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جلد مزید اعلانات کیئے جائیں گے۔
وفد میں محمد عاقب سینئر نائب صدر پاکستان راہ حق پارٹی، مولانا بلال فاروقی و دیگر ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں :تکفیری بھیس بدل کر آگئے،مختلف مقامات پر نئے نام سے امیدوار لائے
ملاقات کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری و امیدوار این اے 246 حافظ امجد اسلام امجد اور رہنما مرکزی مسلم لیگ نعمان علی موجود تھے۔
علاوہ ازیں مشترکہ بیان میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم نے کہا کہ خواہش ہے کہ اچھے لوگ ایوانوں میں آئیں۔
مرکزی مسلم لیگ این اے 230 میں اورنگزیب فاروقی کی حمایت کا اعلان کرتی ہے اوربہت سارے دیگر حلقہ جات میں بات چیت جاری ہے۔