پاکستان

پاکستان اورافغانستان کے مابین طورخم سے تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع

شیعیت نیوز : طورخم سرحدی گزر گاہ کو 10 دن بند رہنے کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق سرحدی گزر گاہ کھلنے کے بعد افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہو گئی جب کہ افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کے لیے 31 مارچ تک مہلت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ کے مکر و فریب میں نہ آئيں، خطے کے ممالک کو یمن کا مشورہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

یہ فیصلہ پشاور میں افغان قونصلر جنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا ہے۔

کارگو گاڑیوں کے لیے سفری دستاویزات کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا، جس پر 13 جنوری کو عمل درآمد شروع ہوا تو افغان حکام نے تجارت کے لیے سرحد بند کردی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button