مشرق وسطییمن

امریکہ کے مکر و فریب میں نہ آئيں، خطے کے ممالک کو یمن کا مشورہ

شیعیت نیوز : یمن کی قومی نجات حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ عبدالسلام نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئےکہ امریکہ بحیرۂ احمر میں رونما ہونے والی صورتحال کے بارے میں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کوشش کر رہا ہے کہا کہ یمن کی مسلح افواج صرف صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کو یا ان بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جو مقبوضہ فلسطین کی طرف جا رہے ہیں تاکہ جارح صیہونی حکومت غزہ کے خلاف اپنے حملے روک دے۔

یہ بھی پڑھیں :جنوبی غزہ پر اسرائیلی جارحیت، دسیوں افراد شہید و زخمی

یمن کی قومی نجات حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ نے دنیا کے سبھی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے موقف کی حمایت کریں اورامریکی مکر و فریب کی بھینٹ نہ چڑھ جائيں۔

عبدالسلام نے مزید کہا کہ امریکہ کو بھی غزہ پر جارحیت کو رکوانے سے متعلق اپنی ذمہ داریوں سے فرار اور غیر ضروری بحران پیدا کرنے سے باز آجانا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button