مقبوضہ فلسطین

برطانوی وزیر دفاع کی نتین یاہو پر شدید تنقید

شیعیت نیوز : تازہ ترین بیان میں برطانیہ کے وزیر دفاع "گرانٹ شاپس” نے نتین یاہو کی جانب سے دو ریاستی حل کو قبول نہ کرنے پر ردعمل دیا ہے۔

گرانٹ شاپس نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم کا بیان مایوس کنندہ ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سکائی نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نتین یاہو کی جانب سے دو ریاستی حل کو مسترد کرنے والی بات بہت مایوس کن ہے۔

اگرچہ وہ اپنے سارے سیاسی کیرئیر میں اس بات کو اٹھاتے رہے ہیں۔

گرانٹ شاپس نے کہا کہ فلسطین-اسرائیل تنازعے کے دو ریاستی حل کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں اور ساری دنیا بھی اسی طرز کے حل کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے جنگ غزہ میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں :حزب اللہ اور صیہونیوں کے درمیان لڑائی، ممنوعہ فاسفورس ہتھیاروں سے حملہ

انہوں نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کا پابند ہے اور یہی بات میں نے صیہونی وزیر دفاع "یوآف گیلنٹ” کو بھی کہی۔

یاد رہے کہ حالیہ جمعرات کو اسرائیل کے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ غزہ کے بعد وہ ایک خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں۔

نیتن یاہو نے صراحت کے ساتھ کہا کہ غزہ کے خلاف جنگ کے بعد کسی بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کے بارے میں وائٹ ہاؤس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

امریکہ کی قومی سلامتی کے ترجمان "جان کربی” نے کہا کہ جنگ کے اختتام پر غزہ پر دوبارہ قبضہ نہیں ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button