پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان اورافغانستان کی سرحد پر فوجیوں کے درمیان شدید فائرنگ

شیعیت نیوز : رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ سرحدی جھڑپ پاکستان کے علاقے باجوڑ اور افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے گنجگل میں ہوئی۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا آغاز پاکستان کے سرحدی فوجیوں کی طرف سے ہوا جس کا طالبان فوجیوں نے جواب دیا۔

فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب پاکستانی فوجیوں نے سرحدی باڑ لگانا شروع کر دیا ۔

ممکنہ جانی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان: ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور ٹریننگ مراکز کی موجودگی کے شواہد سامنے آ گئے

یہ ایسی حالت میں ہے کہ طورخم کی سرحد بھی مصنوعات کی تجارت اور ٹرانزٹ کے لئے بند ہے۔

افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی اختلافات پائے جاتے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں پر کئی بار جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کی بنا پر سرحدی گذرگاہیں بند ہوتی رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button