اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان اور ایران برادر اسلامی ممالک ہیں، علامہ راجا ناصر عباس جعفری

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دو برادر ہمسایہ ممالک ہیں جن کا ماضی دوستی اور بھائی چارے کے لازوال رشتے سے عبارت ہے۔

دونوں برادر ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کا تناؤ یا کشیدگی مشترکہ اور موقع پرست دشمنوں کے ناپاک عزائم کی تقویت کا باعث بنے گا۔

عالمی منصوبہ ساز طاقتیں اسلام دشمنی میں پیش پیش اور موقع کی تلاش میں ہیں، دشمن کی شاطرانہ چالیں صبر وتحمل، حکمت اور بصیرت سے مل کر ناکام بنانی ہوں گی۔

تمام تنازعات کا بہترین حل سیاسی و سفارتی سطح پر مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں :حزب اللہ کا صیہونی فوجی مرکز پر زبردست حملہ

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دونوں برادر ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہےجس سے نمٹنے کے لیے لاتعداد قربانیاں دی گئیں ہیں۔

اس طرح کے واقعات دونوں برادر ہمسایہ اسلامی ممالک کے دیرینہ اور تزویراتی تعلقات کو خراب کرنے کا باعث نہیں ہونے چاہیئے۔

اس وقت غزہ سنگین انسانی المیہ سے دوچار ہے، یہود و نصارٰی بے گناہ فلسطینیوں پر آگ و بارود کی بارش برسا رہے ہیں۔

مسلم امہ کی غیرت ایمانی کا تقاضا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ غزہ کے مسلمانوں پر مرکوز رکھیں، یہ وقت باہم الجھنے کا نہیں بلکہ مشترکہ دشمن کی چالوں کو سمجھنے اور انہیں ناکام بنانے کا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button