اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر دیکھا جائے معاملات یہاں تک کیسے پہنچے؟ عمران خان

کیا ایران کے ساتھ تعلقات خراب کرنا ہمارے مفاد میں ہے؟، بے جے پی کی پاکستان بارے پالیسی بھی اچھی نہیں ہے، بڑھاوا دینے کے بجائے صورتحال کو ڈیفیوز ہونا چاہیئے۔

 شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر دیکھا جائے معاملات یہاں تک کیسے پہنچے؟ کیا ایران سے تعلقات خراب کرنا ہمارے مفاد میں ہے؟

افغانستان کے تعاون کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی۔

اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایران نے جو کیا اس کی مذمت کرتے ہیں، یہ بھی دیکھنا ہے کہ معاملات یہاں تک کیسے پہنچے۔

یہ بڑی خطرناک صورتحال ہے،یہ کونسی عقل ہے کوئی ملک کو اس پوزیشن میں ڈالتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بطور وزیر خارجہ افغانستان گئے تو انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا، بلاول جب وزیر خارجہ تھے تو ایک مرتبہ بھی افغانستان نہیں گئے، دہشت گردی افغانستان کے تعاون کے بغیرختم نہیں ہوسکتی، آج افغانستان بارڈربند کرنے کا سوچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پڑوسی برادر اسلامی ملک ہے بات چیت کیلئے تیار ہیں ،ترجمان دفترخارجہ

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں بطور وزیراعظم خود بھی ایران گیا تھا اور سپریم لیڈر سے بھی ملا تھا، جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ تعلقات خراب ہوں وہ آج خوش ہیں۔

کیا ایران کے ساتھ تعلقات خراب کرنا ہمارے مفاد میں ہے؟، بے جے پی کی پاکستان بارے پالیسی بھی اچھی نہیں ہے، بڑھاوا دینے کے بجائے صورتحال کو ڈیفیوز ہونا چاہیئے۔

جیل میں رہتے ہوئے تین بار قران پاک کو پڑھا ہے قران کو پڑھ رہا ہوں اور ساتھ نوٹس بھی لے رہا ہوں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے جیل میں ڈالا جیل میں نہ ہوتا تو کتابیں پڑھنے کا موقع نہ ملتا

اور عبادت بھی تنہائی میں ہوتی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں آدمی کو سوچنے اور پڑھنے کا موقع ملتا ہے جیل میں رہتے ہوئے سیرت النبی ﷺ کو بھی پڑھا ہے

جب انسان خواہشوں پر قابو پا لیتا ہے تو کوئی مشکل نہیں ہوتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button