اسرائیل کی حمایت میں جرمنی کھل کر سامنے آ گیا

18 جنوری, 2024 14:31

شیعیت نیوز : جرمنی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ میں متعلقہ اداروں سے صیہونی حکومت کے توپخانے سے متعلق ساز و سامان بھیجنے کے لئے ابتدائی تائيد حاصل کرلی گئی ہے۔

جرمن میڈيا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق برلین کی حکومت غزہ پٹی میں جنگ جاری رکھنے اور تمام علاقائی میدانوں میں تل ابیب کی حمایت کے لئے اسرائيلی فوج کے ٹینکوں اور توپخانوں کے لئے گولے اور لازمی ساز وسامان فراہم کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔

گذشتہ مہینوں کے دوران اسرائیل کے لئے جرمنی کے جنگی ساز و سامان کی برامدات کے لئے لائسنس اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حملے میں شدت دس گنا بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حزب اللہ کا صیہونی فوجی مرکز پر زبردست حملہ

اور برلین نے ہتھیار ارسال کرنے کا لائسنس جاری کرنے کو اپنی ترجیحات میں قرار دیا ہے۔

جرمنی نے ایسی حالت میں اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی فروخت کو اپنی ترجیحات میں قرار دیا ہے کہ ہر روز دسیوں فلسطینی اسرائیل کی بمباری میں شہید و زخمی ہورہے ہيں ۔

ان حالات میں جب دنیا کے بہت سے ممالک غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور غزہ کے باشندوں کی مدد کے لئے کوئی راستہ نکالنے کےلئے امن و امان برقرار کرنے کی کوشش کررہے ہيں۔

مغربی ممالک منجملہ جرمنی کھلےعام نہ صرف صیہونی حکومت کا ساتھ دے رہے ہيں بلکہ اس غاصب حکومت کو مسلح کرنے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہيں ۔

6:13 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top