اہم ترین خبریںپاکستان

پاک ایران اختلافات کے پیچھے امریکہ و اسرائیل کا سازشی ہاتھ ہے،ترجمان مجلس وحدت مسلمین

ہمیں شاطر دشمن کا سامنا ہے جس نے جیش العدل القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی جیسے شدت پسند گروہوں کو اسلامی ممالک کے امن کو تباہ کرنے اور اپنے مقاصد کے مطابق استعمال کرنے کے لیے تشکیل دے رکھا ہے۔

 شیعیت نیوز: ایران پاکستان سرحدی کشیدگی پرمجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے حالیہ کشیدگی پر اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی خود مختار ریاست کی سرحدوں کا احترام قانونی و اخلاقی تقاضہ ہے۔

کسی بھی ملک کو اس بات کی قطعاََاجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرے یا کسی غیر معمولی واقعہ کو جواز بنا کر سرحدی خلاف ورزی کرے۔

ایران کی طرف سے پاکستان کے سرحدی علاقے پر حملے نے دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان تناو کی صورتحال پیدا کردی ہے جسکا فوری سفارتی حل نکالنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران دشمنوں کے خلاف مشترکہ کارروائی سے خطہ میں امن قائم ہوگا،علامہ امین شہیدی

ہمیں شاطر دشمن کا سامنا ہے جس نے جیش العدل القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی جیسے شدت پسند گروہوں کو اسلامی ممالک کے امن کو تباہ کرنے اور اپنے مقاصد کے مطابق استعمال کرنے کے لیے تشکیل دے رکھا ہے۔

پاکستان اور ایران کے مابین اختلافات اور تناؤ کے پیچھے امریکہ و اسرائیل کا سازشی ہاتھ ہے

جو دونوں اسلامی ممالک کہ درمیان اختلافات کو ھوا دیکر مسئلہ فلسطین اور غزہ میں اپنی ناکامی کو چھپانا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button