عراق کا نیٹو کو الٹی میٹم
شیعیت نیوز : آج عراق کے وزیر اعظم "محمد شیاع السوڈانی” نے نیٹو کے چیف "ینس اسٹولٹن برگ” سے ملاقات کی۔
جس میں انہوں نے ینس اسٹولٹن برگ کو بتایا کہ ملک سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کا معاملہ وزراء کی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہو چکا ہے اور وہ اس پر جلد ہی عملدرآمد کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت، عراق سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کو کسی بھی پیشرفت سے پہلے اپنے ایجنڈے میں شامل کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ یہ مغربی ممالک کی فوجوں کی موجودگی کے حوالے سے نیٹو کے سربراہ کو محمد شیاع السوڈانی کا الٹی میٹم تھا۔
انہوں نے ایک بار پھر بغداد اور نیٹو کے درمیان تعلقات کی شکل کی وضاحت کی۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کے عراق میں اسرائیل کے ’جاسوس ہیڈکوارٹر‘ اور امریکی قونصلیٹ پر حملے
انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں، تربیت اور ساز و سامان کے شعبوں میں عراق اور نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں۔
عراقی وزیراعظم اور ینس اسٹولٹن برگ کے درمیان یہ ملاقات 54ویں ڈوور سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی۔
اس موقع پر عراق سے غیر ملکی افواج کے انخلاء اور مشن کی تکمیلی کے مراحل کو دوطرفہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
دونوں رہنماوں نے اس تعاون کا ہدف ذمہ داریوں کی ہموار منتقلی کو یقینی بنانا قرار دیا۔







