پاکستان

کوئٹہ، علامہ علی حسنین کی سابق ایم این اے ناصر شاہ سے ملاقات

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء اور امیدوار حلقہ پی بی 42 علامہ علی حسنین حسینی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے وفد نے الیکشن کے سلسلے میں سابق رکن قومی اسمبلی سید ناصر شاہ سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک اور صوبے کی مجموعی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف معاشرتی و اجتماعی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور میں سالانہ شہداء فیسٹیول کا انعقاد،خصوصی رپورٹ

جبکہ آئندہ انتخابات سے متعلق اہم سیاسی أمور پر خیالات کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری، ضلعی صدر و امیدوار قومی اسمبلی ارباب لیاقت علی ہزارہ اور ایم ڈبلیو ایم کے دیگر کارکن بھی انکے ہمراہ تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button