پاکستان کی اہم خبریںمشرق وسطی

ڈیرہ اسماعیل خان، شیعہ علماء کونسل کیطرف سے شہدائے مقاومت و قدس کانفرنس

شیعیت نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلی امام حسینؑ میں شیعہ علماء کونسل کی طرف سے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں شہدائے  قدس شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور دیگر شہدائے مقاومت کی برسی کے سلسلہ میں شہدائے مقاومت و قدس کانفرنس منعقد کی گئی۔

کانفرنس میں علامہ محمد رمضان توقیر، مولانا ترس علی، مولانا غلام جعفر مرتضوی، مولانا کرامت علی حیدری، مولانا رجب علی، مولانا حاجی حنیف رکنوی، مولانا ناصر عباس توکلی، مولانا شبیر حسن عسکری، مولانا اختر عباس یزدانی، مولانا مجاہد علی، تحصیل سٹی آرگنائزر سید انصار علی زیدی سمیت دیگر علمائے کرام، اور دیگر طلباء تنظیموں کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی جارحیت سے علاقے میں جنگ کی آگ مزید بھڑکے گی،اسلامی تبلیغات کونسل

علمائے کرام اور دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں شہدائے مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی مظلوم فلسطینیوں و مسلمانوں کے لئے گرانقدر خدمات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button