مشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

دنیا کو غزہ میں بچوں کیساتھ ہونیوالے ظلم پہ خاموش نہیں رہنا چاہیے، یونیسف

شیعیت نیوز : امریکی نیوز چینل سی این این (CNN) کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے رہائشیوں پر دباؤ بہت زیادہ ہے اور ہم نہیں جانتے کہ وہ پانی، خوراک و رہائش کے بغیر کب تک ان حالات کو برداشت کر سکیں گے۔

سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں غزہ آپریشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکاٹ اینڈرسن نے اس بات پر زور دیا کہ وہاں صورتحال بہت خراب ہے، خاص طور پر چونکہ ہم سردیوں کے موسم میں ہیں اور غزہ کے زیادہ تر باشندے خیموں میں رہ رہے ہیں!

یہ بھی پڑھیں :داعش تہران و کابل کی مشترکہ دشمن ہے، مولوی عبدالکبیر

سکاٹ اینڈرسن نے کہا کہ غزہ خیموں کا شہر بن چکا ہے اور اس کے باشندے زندہ رہنے اور اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

 

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف (UNICEF) نے بھی اپنی تازہ رپورٹ میں تاکید کی ہے کہ غزہ میں بچے "مارے جاتے ہیں” یا "محروم رہتے ہیں” اور وہ انتہائی غیر مستحکم زندگی گزار رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں یونیسیف نے یہ اعلان بھی کیا کہ غزہ کے بچوں کو "آسمان سے شدید تشدد” (اسرائیلی فضائی حملوں) اور "زمین پر سخت محرومی” کا سامنا ہے جس پر دنیا خاموش نہیں رہ سکتی اور اس عمل کو فی الفور رکنا چاہیئے!

متعلقہ مضامین

Back to top button