اہم ترین خبریںپاکستان
پارہ چنار میں دہشت گردی کے مسلسل واقعات منظم منصوبہ بندی ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
پارا چنار میں اساتذہ، معصوم شہریوں، بچوں اور بزرگوں پر مسلسل حملے دشمنوں کے مکروہ عزائم کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ وہ اس خطے کو برباد کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
پارا چنارمیں دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ایک منظم منصوبہ بندی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کیا اس قدر کمزور ہو چکے ہیں کہ ان کے ہاتھ دندناتے ہوئے قاتلوں کے گریبان تک نہیں پہنچ سکتے؟
جو ریاست عوام کو تحفظ فراہم نہ کر سکے وہ اپنا اعتماد کھو بیٹھتی ہے۔
پارا چنار میں اساتذہ، معصوم شہریوں، بچوں اور بزرگوں پر مسلسل حملے دشمنوں کے مکروہ عزائم کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ وہ اس خطے کو برباد کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ خدارا اس وطن کی حالت پر رحم کریں۔
ایسے عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے تو وطن عزیز کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔