پاکستان

کرپشن میں ڈوبے نااہل حکمران ملک میں بہتری نہیں لا سکتے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور این اے 193 کے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عوام ان اشخاص کا احتساب کرے جنہوں نے عوام کے حالات میں بہتری لانے کی بجائے اپنے ذاتی حالات بہتر کئے۔

سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے نااہل حکمران کبھی بھی اس ملک میں بہتری نہیں لا سکتے۔

سندھ کے عوام پیپلز پارٹی اور اس کے طرز حکمرانی سے بے زار ہو چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 193 کے شہر لکھی غلام شاہ، ڈکھن، پیر چنڈام اور شکار پور کے دورے کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، ضلعی نائب صدر دریا خان جتوئی، تحصیل صدر سید نوید علی شاہ نقوی، نظام الدین انقلابی، حسنین جوادی، سابقہ تحصیل صدر مستنصر مہدی ابڑو و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں :فورسز کا ٹانک میں آپریشن، انتہائی مطلوب سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عوام الیکشن کے موقع پر اپنے منتخب نمائندوں کا احتساب کریں۔

جو گذشتہ کئی سالوں سے عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں ہیں۔

مگر انہوں نے عوام کے حالات میں بہتری لانے کی بجائے اپنے ذاتی حالات بہتر کئے۔

ان سالوں میں عوام کی غربت و افلاس میں اضافہ ہوا، جبکہ منتخب نمائندے کی دولت اور سرمائے میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

جس کے حلقے کے اسکول میں نہ پنکھا ہے اور نہ ہی ٹیچر موجود ہے، جبکہ منتخب نمائندے کا بچہ مہنگے پرائیویٹ سکول میں پڑھ رہا ہے۔

منتخب نمائندے کے شہر کے ہسپتال میں عوام کو پیناڈول گولی تک نہیں ملتی، جبکہ منتخب نمائندہ علاج کے لئے لندن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے، جو اہل انسان کے سپرد کرنی چاہئے۔ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے نا اہل حکمران کبھی بھی اس ملک میں بہتری نہیں لا سکتے۔ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی اور اس کے طرز حکمرانی سے بے زار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button