مشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

فلسطین نے غاصب اسرائیل کا ہرمس 900 ڈرون مار گرایا

شیعیت نیوز : خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام بریگیڈ اور فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے فوجی بازو قدس بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ کے مشرق میں ایک مشترکہ کارروائی میں ہرمیس 900 نوعیت کا غاصب اسرائیل کا ایک ڈرون زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنا کر مار گرایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ اور قدس بریگیڈ نے غزہ شہر کے التفاح اور الدرج علاقوں میں غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کو بھی مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :آیت اللہ خامنہ ای نے سانحہ کرمان کا دندان شکن جواب دینے کا اعلان کردیا

القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع علاقے خان یونس میں بھی غاصب اسرائیلی فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

 

دریں اثنا، مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ القسام بریگیڈ نے الزیتون کے علاقے میں ایک اسرائیلی ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button