کرمان دھماکہ گہری سازش،عالمی سامراج شہید پرور قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کرمان میں ہونے والے جان لیوا دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
، شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی کے مرقد کے قریب عام شہریوں پر ہونے والی کاروائی کو بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کا سامنا نہ کر سکنے والا دشمن پیٹھ پیچھے وار کرنے پر اتر آیا ہے۔
معصوم افراد کی جانوں سے کھیلنے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب دھماکہ120 افراد شہید
دونوں دھماکے سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی پر کرنا سوچی سمجھی کاروائی کا حصہ ہیں۔
گلزار شہداء میں بہت بڑی تعداد میں عوام کا موجود ہونا ہی اصل ٹارگٹ تھا۔
دشمن کی کاروائیاں شہید پرور قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
ان کاروائیوں سے صہیونی و استعماری قوتوں کے غزہ میں شکست کا واضح اثرات نمایاں ہیں







