اہم ترین خبریںایران

شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب دھماکہ 103افراد شہید

شیعیت  نیوز:شہید القدس شہید سردار قاسم سلیمانی کی کرمان میں چوتھی برسی کی تقریب جاری ہے۔

 ایران کے جنوب مشرقی شہر کرمان میں دو دہشت گرد دھماکوں میں  103 سے زائد افراد شہید اور 170 زخمی ہوگئے ہیں

، یہ دھماکے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے مقام کے قریب ہوئے.

جہاں لوگ ان کی چوتھی شہادت کی برسی کے موقع پر جمع تھے۔

ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ارنا کے مطابق پہلا دھماکا جنرل سلیمانی کی قبر سے تقریباً 700 میٹر اور دوسرا دھماکا تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بموں سے بھرے دو سوٹ کیسز جنہیں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا تھا میں دھماکے ہوئے۔

پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 14 بجکر 50 منٹ پر ہوا اور دوسرا 15 منٹ بعد ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید القدس سردار قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی

دھماکے کے وقت ہزاروں افراد موجود تھے۔

شہر کرمان کے ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ  زخمیوں کو ضرورت پڑنے پر تہران اور دیگر شہروں میں منتقل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ اس کے لئے ایئر ایمبولنس کو بھی تیار کرلیا گیا ہے لیکن تا حال کسی  زخمی کو یہاں سے منتقل کرنے کی درخواست نہیں کی گئی ہے ۔

 یاد رہے کہ بدھ کی شام ایران کے شہر کرمان میں سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر گلزار شہدا کے راستے  میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔

کرمان کے ڈپٹی گورنر نے دونوں دھماکوں کے دہشت گردانہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ  دونوں دھماکے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے مناسبت سے بہت بڑی تعداد میں لوگ گلزار شہدا میں موجود تھے اور بہت سے لوگ گلزار شہدا کے راستے میں تھے۔

شہید قاسم سلیمانی چار سال قبل عراق کے شہر بغداد میں امریکی حملہ میں شہید ہوئے تھے۔

دھماکہ کے بعد کرمان شہر کو خالی کروالیا گیا۔

دھماکہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button